
عقیدہ ختمِ نبوت سے کیا مراد ہے؟ امتِ مسلمہ کے لیے اس کی کیا اہمیت ہے؟
اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے اپنے نبی محتشم حضرت محمد مصطفی ﷺ کو بے شمار ایسے خصائص و فضائل اور کمالات عطا فرمائے ہیں جن میں کوئی دوسرا آپ ﷺ کا ہم سر نہیں۔ ان میں سے ایک منفرد خصوصیت آپ ﷺ کی شانِ ختمِ نبوت ہے۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے انسانی رشد و ہدایت کے لیے حضرت آدم علیہ السلام سے جس سلسلۂ نبوت و رسالت کا آغاز فرمایا تھا وہ آپ ﷺ کے اس جہاںمیں تشریف لانے کے ساتھ اپنے درجۂ کمال کو پہنچ کر ختم ہو گیا۔ اب ابدالآباد تک آپ ﷺ کے بعدنہ کوئی نبی آئے گا





